نیوز ڈیسک
سری نگر//جموں وکشمیر حکومت نے پیر کے روز فرائض سے غیر مجاز غیر خاضری پر 112 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔
محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے الگ الگ احکامات کے مطابق خدمات سے برطرف ہونے والوں میں میڈیکل آفیسرز، کنسلٹنٹ سرجن اور بی گریڈ کے ماہرین بھی شامل ہیں۔
احکامات کے مطابق، ڈاکٹروں کو اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنے کے نوٹس دیے گئے تھے، تاہم وہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاجر نہیں ہوئے۔
پرنسپل سکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محکمہ منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق، “ان ڈاکٹروں نے نہ تو نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ڈیوٹی کے لیے واپسی کی اطلاع دی”۔
انہوں نے مزید کہا، “ان ڈاکٹروں کے کیسوں کا محکمہ میں اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ موضوع اور یہ پایا گیا ہے کہ چونکہ ان ڈاکٹروں نے نوٹس جاری ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع نہیں کی ہے اور ان کی طرف سے یہ ایکٹ ایک رضاکارانہ عمل ہے اور وہ ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضری کی وجہ سے خدمات سے برطرف ہونے کے ذمہ دار ہیں “۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق ، برطرف کیے گئے ڈاکٹروں میں کٹھوعہ کے ڈاکٹر راموترہ روہنی کرشن (میڈیکل آفیسر) شامل ہیں جو 19 اکتوبر 2017 سے غیر حاضر ہیں۔
نانک نگر، جموں کے ڈاکٹر اجے دیپ سنگھ (کنسلٹنٹ سرجن؛ 12اکتوبر2017 سے غیر حاضر)
شیوا ڈوڈہ کے ڈاکٹر عبدالحمید (میڈیکل آفیسر؛ 16فروری2018 سے غیر حاضر)
اومپورہ بڈگام کے ڈاکٹر مدثر مقبول وانی (میڈیکل آفیسر؛ 21اگست2018 سے غیر حاضر)
النور کالونی بک پورہ کی ڈاکٹر صبیہ مجید (میڈیکل آفیسر، 01جولائی2018 سے غیر حاضر)
ڈاکٹر حنیف مقبول تانٹری آف پلہلن پتن (میڈیکل آفیسر؛ 31 جنوری2020 سے غیر حاضر)
ٹنگدھار کرناہ کپواڑہ کے ڈاکٹر محمد شفیق ربانی (میڈیکل آفیسر؛ غیر حاضر؛ 15اکتوبر2019) اور
ڈاکٹر اعزاز احمد بھٹ (میڈیکل آفیسر؛ 31مارچ2020سے غیر حاضر)۔
اسی طرح کے احکامات 114 دیگر ڈاکٹروں کے معاملے میں بھی جاری کیے گئے ہیں۔