نئی دہلی// کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے ساتھ فریب، دھوکہ دہی اور منافقت کررہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان راندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی اور انکی حکومت کسانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے اور سرکاری سطح پر جھوٹی اور غلط تشہیر کرکے کسانوں کی اصل صورتحال کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے آج مدھیہ پردیش کے کسانوں سے بات چیت کی ہے لیکن انہوں نے وہاں بھی اصلیت اور حقائق چھپائے ہیں اور یہ نہیں بتایا کہ انکی حکومت پہلے سے ہی کسانوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے ۔