یواین آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے تعلیم کے میدان میں معیاری تبدیلی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔گزشتہ 10 برسوں میں تعلیم کے میدان میں ملک کی پوزیشن کے حوالے سے نئی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کی پوزیشن میں بہتری سے متعلق ایک رپورٹ پر جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی نے ملک کا اعلیٰ مقام ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔کیو ایس کواکوریلی سامنڈس لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر نونزیو کواکوریلی کو کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں مسلسل بہتری پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ’’ایکس پر پوسٹ کیا‘‘،پچھلی دہائی کے دوران، ہم نے توجہ مرکوز کی ہے جس کا کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ سے پتہ چلتا ہے۔اسی پوسٹ میں مودی نے لکھا، ’’طلباء ، اساتذہ اور اداروں کو ان کی محنت اور لگن کے لیے مبارکباد۔ اس مدت کار میں ہم تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے اور بھی زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔جہاں ہندوستان کے 11 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو سال 2014-15 میں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں درجہ دیا گیا تھا، وہیں سال 2024-25 کی درجہ بندی میں 46 اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جس سے 318 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔
مودی نے اڈوانی اور جوشی کا آشیرواد لیا
یواین آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے متفقہ طور پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈروں ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کرکے ان کا آشیرواد لیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع کانسٹی ٹیوشن ہاؤس میں منعقدہ این ڈی اے کی میٹنگ میں مودی کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ این ڈی اے نے لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرنے کے بعد مودی کو تیسری بار اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ مودی ایوانِ دستور سے سیدھے اڈوانی کی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔ مودی نے اڈوانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان سے آشیرواد لیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس وقت اڈوانی کے ساتھ ان کی بیٹی پرتیبھا اڈوانی بھی موجود تھیں۔