عظمیٰ نیوزسروس
جموں // کابینہ وزیر سکینہ ایتو نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزراء کے اختیارات کی وضاحت کرنے والے بزنس رولز جلد ہی سامنے آئیں گے اوران قوانین کی غیر موجودگی میں گورننس زیادہ متاثر نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کا درجہ جلد بحال ہو گا اور کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔جموں میںمنعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کابینہ وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور وزراء کے اختیارات کی وضاحت کرنے والے بزنس رولز جلد ہی سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک یہ قوانین نہیں تھے لیکن اس کے باوجود بھی کام خوش اسلوبی کے ساتھ جاری تھا ۔ انہوں نے کہا ’’ وزیر اعلیٰ اور وزراء کے اختیارات کی وضاحت کرنے والے بزنس رولز جلد ہی سامنے آئیں گے ،ان قوانین کی غیر موجودگی میں گورننس زیادہ متاثر نہیں ہوئی ہے۔جموںکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایتو نے کہا کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا اور اس کا وعدہ پارلیمنٹ کے ایوان میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے خود کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی سرکار بھی اس کیلئے کام کر رہی ہے اور ہم پُر امید ہے کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ جلد بحال ہو گا ۔ اسی دوران انہوں نے اعلان کیا کہ این ایچ ایم ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں سکینہ ایتو نے لکھا ’’حکومت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور بروقت مدد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے‘‘۔انہوں نے لکھا ’’ این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں کے اجراء ئی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کی انمول خدمات کے لیے بروقت تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے‘‘۔اس سے قبل این ایچ ایم ملازمین نے تنخواہوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرے۔