نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اس فیصلے کے بارے میں کہا کہ ریاستی سرکار کے مطالبے کو منظور کیا گیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں اس ماہ مبارک کے دوران کسی طرح کی کارروائی نہ کریں۔ ایک اور ٹویٹ میں وزیر داخلہ نے کہا سیکورٹی فورسز پر حملہ ہونے اور بے قصور لوگوں کو بچانے کے لئے ضروری جوابی کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے رمضان کے دوران پرامن ماحول برقراررکھنے کیلئے تمام متعلقین سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسلام کے نام پر تشدد اور دہشت گردی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔