رائے پور//دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے چھتیس گڈھ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے ساتھ ملاقات کی اور کئی معاملات بشمول جموں وکشمیر کے طلاب کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران اُنہوں نے چھتیس گڈھ میں زیر تعلیم جموں وکشمیر کے طلاب کو دی جارہی سہولیات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔دیہی ترقی اور پارلیمانی امور کے چھتیس گڈھ کے وزیر اجے چندراکر کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں ۔اس موقعہ پر عبدالحق نے وزیر اعلیٰ کو ذرائع ابلاغ کے ایک سیکشن کی طرف سے جموںوکشمیر کی منفی تشہیر کے اثرات کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوںنے کہا کہ اس منفی عکاسی کے اثرات ملک کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم ریاستی طلباء پر پڑتے ہیں۔اُنہوںنے طلاب کے زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرام منعقد کرانے پر زور دیا۔اس موقعہ پر چھتیس گڈھ کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے طلاب چھتیس گڈھ حکومت کے مہمان ہیں اور وہ ان کی سلامتی اور تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ڈاکٹر سنگھ نے وزیر کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر طلاب سے ملاقات کریں گے تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ چھتیس گڈھ کی حکومت کشمیری طلاب کی محافظ ہے۔الیکٹرانک میڈیا کی ایک سیکشن کی طرف سے کشمیر کو غلط ڈھنگ سے پیش کرنے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ معمولی سے واقعات کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیاجاتا ہے اور منفی عکاسی سامنے لائی جاتی ہے ۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ عوام سے عوام تک رابطوں کو تقویت بخشنے اور کشمیری نوجوانوں کی ناراضگی دور کرنے میں اپنا بھر پور رول ادا کریں۔اس سے قبل وزیر نے چھتیس گڈھ کے پنچایتی ارکان کے ساتھ بھی استفسار کیا ۔انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ پنچایتو ں کو چھوٹے پارلیمنٹوں کی حیثیت حاصل ہے ۔انہوں نے ارکان سے کہا کہ وہ اپنے اپنے دیہات کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
حمایت سے وابستہ نوجوانوں سے وزیر دیہی ترقی کی گفتگو
رائے پور( چھتیس گڈھ)//دیہی ترقی و پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے حمایت سکیم کے تحت ریاست کے نوجوانوں کو رائے پور میں فراہم کی جارہی تربیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور متعلقہ امیدواروں سے تفصیلی بات چیت کی۔یہ طلاب سوریہ سکلز پرائیویٹ لمٹیڈ رائے پور میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔وزیرنے دورے کے دوران لیکچرر روموں، لائبریری اور لیبارٹری کا معائینہ کیا۔ طلباء نے وزیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے سامنے مختلف تمدنی پروگرام پیش کئے۔انہوں نے وزیر کو اپنی تربیت کے بارے میں جانکاری دی اور انہیں فراہم کی جارہی سہولیات کا اطمینان کا اظہار کیا ۔عبدالحق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حمایت سکیم بے روزگار نوجوانوں کو مختلف سیکٹروں میں تربیت فراہم کرنے کے لئے ترتیب دی ہے تاکہ ان نوجوانوں کو جلد از جلد روزگار فراہم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ جے کے ایس آر ایل ایم نے تین پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے اور اس وقت دس ہزار امید وار ان سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔وزیر نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحق نے کہا کہ انہیں اپنا قیمتی وقت پڑھائی میں خرچ کرنا چاہیئے تاکہ اس تربیتی پروگرام کا فائدہ انہیں بھر پور حاصل ہو۔