رام بن//وزیر دیہی ترقی اور پنچایتی راج اور قانون و انصاف حق خان نے آج ضلع رام بن کے متعدد پنچایتوں کا اچانک معایئنہ کیا اور وہاں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اُنکے ہمراہ ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگھے،ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز ،ایس ایس پی رام بن موہن لعل، اے سی ڈی، ڈی پی او ۔ایگزیکٹو انجینئر آر ڈی ڈی ،بی ڈی اوزو دیگر آفیسران تھے۔اس موقعہ پر اُنہوں نے کہا کہ رام بن ایک پہاڑی ضلع ہونے کی وجہ سے اسکے منفرد مشکلات و مسائل ہیں اور محکمہ دیہی ترقی ان کی زندگی آرام دہ بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں اب تک مختلف ندی نالوں پر 33 پُل تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ دیگر پلوں پر کام جاری ہے،جسکی وجہ سے لوگوں کو کافی سہولیت ہوئی ہے اور سکولوں میں اس سے طلبا کے تعداد میں اضافہ بھی ہوا ہے۔اس کے علاوہ اس پہاڑی ضلع میں پُختہ سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کو کافی سہولیت ہوئی ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ضلع میں جاب کارڈ ہولڈروں کو اب تک 9.16 لاکھ کام دن فراہم کئے گئے ہیںاور 26 پنچایت گھر ،70تالاب اور2664 بیت ا لخلا تعمیر کئے گئے ہیں۔ممبر اسمبلی رام بن نے اس موقعہ پروزیر موصوف کا حلقہ میں تعمیراتی کاموں میں دلچسپی دکھانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اطہار کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں موجود انفراسٹریکچر اور اسے مستحکم بنانے کے لئے متوقع منصوبہ کی جانکاری دی۔وزیر نے میترا میںزیر تعمیر سرکٹ ہائوس کا بھی معاینئہ کیا ۔اُنہوں نے ترقیاتی کاموں کی بر وقت تکمیل کے لئے کام میں سرعت لانے کو کہا۔اپنے دورہ کے دوران پنچایتوں میں پالی تھین کی مکمل پابندی عمل میں نہ لانے کے خلاف میترا اور کنفرکے وی ایل ڈبلیوزکو معطل کرنے اور متعلقہ جی آر یسز کو برخاست کرنے کی اے سی ڈی کو ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے اس سلسلہ میں رام بن کے تحصیلدار، بی ڈی او اور ای او رام بن کے خلاف وجہ بتائو نوٹس اجرا کرنے کی ہدایت دی۔