Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے اُمت پر حُقوق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 5, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرورِ کونین، خاتم الانبیاء، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کےامت پراحسانات بے حد و بے شمار ہیں۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کا علم، اس کی خوشنودی کے حصول اور ناراضی سے بچنے کے طریقوں کا علم ہمیں سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ؐکے واسطے سے ہی عطا ہوا ہے۔ اگر اس امت کو " بہترین امت " کہا گیا ہے تو یہ نبی کریم ؐ ہی کا فیضان و احسان ہے۔ جس طرح تمام مخلوقات میں سب سے افضل و اکمل نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ  ؐ ہیں، اسی طرح امت پر آپ ﷺ کے حقوق بھی سب سے بڑھ کر ہیں،ان میں سے چندیہ ہیں:1۔آپؐ کی اطاعت و اتباع کرنا۔2۔نبی کریم ؐ کی محبت کا دل میں ہونا۔ 3۔سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی عظمت اور ادب و احترام بجالانا۔ 4۔آپ  ؐپر دروروسلام کے ھدایا بھیجتے رہنا۔
اطاعت و اتباع رسول ﷺ :۔اطاعت و اتباع کے معنیٰ ہیں "حکم ماننا اور پیروی کرنا"۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی مقامات پر نبی کریمؐ کی اطاعت و اتباع اور آپ ؐ کی پیروی کا حکم دیا ہے۔ سورۃ الانفال میں ارشاد فرمایا:" اور اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرو ،اگر تم ایمان والے ہو۔" ایک مقام پر رسول اللہؐ کی اطاعت کو اللہ کی اطاعت قرار دیا گیا۔ چناں چہ فرمایا: "جس شخص نے رسولاللہ ؐ کی اطاعت کی،اس نے (درحقیقت) اللہ( ہی)کی اطاعت کی۔"(سورۃ النساء: 80)
سورۂ آل عمران آیت31 میں اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کے حصول کو نبی کریم ؐ کی اطاعت و اتباع کے ساتھ مشروط قرار دیا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک مسلمان کے لئے نبی کریم ؐ کی اطاعت و اتباع کس قدر اہم اور ضروری ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی سے غایت درجہ عشق و محبت:۔آں حضرت ؐ کا دوسرا حق امت پر یہ ہے کہ ہر مسلمان نبی کریمؐ سے سچی محبت کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کو اپنے والدین، بہن بھائیوں،اپنی اولاد، دوست احباب، اعزہ واقارب، اپنےاموال و تجارت حتیٰ کہ اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب رکھے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے:" نبی صلی اللہ علیہ وسلم مومنوں کے ساتھ خود ان کی جان سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں۔"(سورۃ الاحزاب: 6)
ایک اور آیت مبارکہ میں ارشاد فرمایا گیا:" ( اے پیغمبر) آپ (مسلمانوں سے) کہہ دیں کہ اگر تمہارے باپ، تمہارے بیٹے، تمہارے بھائی، تمہاری بیویاں، تمہارا خاندان ، وہ مال و دولت جو تم نے کمایا ہے ، وہ کاروبار جس کے مندا ہونے (گھٹ جانے) کا تمہیں اندیشہ ہے، اور وہ مکان جو تمہیں پسند ہیں، تمہیں اللہ اور اس کے رسول ؐسے اور اس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں، تو انتظار کرو ، یہاں تک کہ اللہ اپنا (سزا کا) فیصلہ صادر فرما دے۔" (سورۃ التوبہ:24)
نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: " تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا، جب تک میں اسے اس کے والدین، اس کی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔(صحیح بخاری:15)
سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور ادب و احترام:۔اللہ تبارک و تعالیٰ نے امت کے ہر ہر فرد کے لئے لازمی قراردیا ہے کہ وہ نبی کریم ؐ کی عظمت اور ادب و احترام کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھے۔ سورۃ الحجرات میں ارشاد ہے:" اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پیش قدمی نہ کرو(یعنی آگے نہ بڑھو)۔ " اس سے اگلی آیت میں ارشاد فرمایا:"اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی ؐکی آواز سے بلند مت کیا کرو، اور نہ ان سے بات کرتے ہوئے اس طرح زور سے بولا کرو جیسے تم ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہو جائیں اور تمہیں پتا بھی نہ چلے‘‘۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام:۔امت پر نبی کریمؐ کا ایک اور حق آپؐ پر درود وسلام بھیجنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:"بے شک ،اللہ اور اس کے فرشتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود بھیجو، اور خوب سلام بھیجا کرو۔" (سورۃ الاحزاب:56)
نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا " جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے اللہ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجتا ہے۔" (صحیح مسلم)
حضرت علی ؓسے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا " بخیل (کنجوس) وہ شخص ہےجس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے، پھر وہ مجھ پر درود نہ بھیجے ۔(ترمذی : 3546)
�������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 8, 2025
جمعہ ایڈیشن

خدمتِ خلق پر عطائے الٰہی شمع فروزاں

May 8, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 1, 2025
جمعہ ایڈیشن

بلغ العلیٰ بکمالہ۔کمالات ِ مصطفیٰؐ کی درخشاں جھلک رحمت ِ عالمؐ

May 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?