عشرت حسین بٹ
منڈی//پوری دنیا کی طرح ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی شب سات محرم حضرت امام حسین علیہ سلام کے بھائی حضرت امام حسن علیہ سلام کے بیٹے حضرت قاسم علیہ سلام کی یاد میں جلوس مہندی برآمد کیا گیا۔ یہ جلوس امامیہ پارک منڈی سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ قدیم منڈی میں اختتام پزیر ہوا ۔جلوس کے دوران منڈی پلیرہ لورن ساتھرہ سلونیہ سے آئے ہوئے عزاداروں نے سینہ کوبی کر کے مسلمانوں کے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰؐ کو ان کے نواسے حضرت امام حسن علیہ سلام کے بیٹے کا پرسہ دیا ۔جلوس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا ناظر عباس نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ شہادت حضرت قاسم علیہ سلام کے حوالے سے مفصل بیان کیا۔
پونچھ کے مصطفٰی نگر میں معصوم بچوں کی سبیل
حسین محتشم
پونچھ// ضلع پونچھ صدر مقام پر محلہ بچتر نگر میں معصوم بچوں کی جانب سے ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ جس دوران تمام گزرنے والوں میں پانی مشروبات اور بیسکٹ وغیرہ تقسیم کئے گئے۔اس سبیل لگانے کا اہم مقصد شہداء کربلا کی یاد کو تازہ کرنا ہے جنہوں نے شدید گرمی کے عالم میں کربلا کے میدان میں اپنی قربانیاں پیش کی اور دین اسلام کو حیات بخشی۔ اس حوالے سے معصوم بچوں نے کہا کہ یہ سبیل حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں لگائی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سبیل لگانا عالم انسانیت کو یہ پیغام دینا ہے کہ جو پانی بند کرتے ہیں انہیں یزیدی کہا جاتا ہے اور جو پانی پلاتے ہیں انہیں حسینی کہتے ہیں۔بچوں نے بتایا سات محرم الحرام کو کربلا میں امام حسین علیہ السلام و ان کے رفقاء پر پانی کو بند کردیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں محرم کے ان ایام میں سبیل کا اہتمام کرکے بغیر مذہب و ملت اور بغیر رنگ و نسل کے سب کو پانی پلایا جاتا ہے۔
شہدائے کربلا کی یاد میںمنڈی میں سبیل کا اہتمام
عشرت حسین بٹ
منڈی//تنظیم المومنین منڈی و انجمن گلشن حسینی پلیرہ کی جانب سے منڈی صدر مقام پر شہداے کربلا کی یاد میں سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں راہگیروں مسافروں کو پانی پلایا گیا۔ اس موقع پر ضلع و تحصیل انتظامیہ کے آفسران کے ساتھ ساتھ منڈی تحصیل کے معززین نے بھی شرکت کی ۔سبیل کے حاشیے پر مولانا نظر عباس نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سبیل کا مقصد کربلا کے تین دن کے بھوکے پیاسوں کی پیاس کو یاد کرنا تھا۔ اس موقع پر تنظیم کے نوجوانوں نے تمام شرکا سبیل کا شکریہ ادا کیا۔