عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//حکومت نے “عرس شیخ نور الدین نورانیؒ ” کیلئے صوبائی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق صوبہ کشمیر میں اب چھٹی 18 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ لے بجائے 20 اکتوبر 2025 بروز پیر کو ہوگی۔یہ تبدیلی 2025 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1358-JK(GAD) کے مطابق موثر ہے۔