بھدرواہ //بھدرواہ میں حضرت ابو سکندر علی شاہ قادری کا سالانہ عُرس عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس سلسلہ میں مسجد محلہ ،بھدرواہ میں سینکڑوں کی تعداد میںبھدرواہ و ملحقہ علاقوں کے عقیدت مندوں نے حضرت ابو سکندر علی شاہ قادری(جنھیں بابا گندر صاحب کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے) کے سالانہ عُرس اور منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ خصوصی دعائیہ مجلس میں شرکت کی اور انہیں شاندار خراج ادا کیا ۔سالانہ عُرس کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد نعت خوانی ،منکبد، دروود سلوات ،ختمات ال موزمات اور درود سے قران کیا گیا ۔ زندگی کے تمام طبقہ کے لوگوں نے پیر فقیر کی لوگوں کی بھلائی اور علاقہ میں اسلا کو فروغ دینے کے لئے ادا کی گئی خدمات پر انکو شاندر خراج ادا کیا گیا ۔ اس موقعہ پر آپسی روا داری ،بھائی چارہ اور وادی چناب کے لوگوں میں اتحاد کے لئے ایک خصوصی دعائیہ مجلس منعقد کی گئی۔اس موقعہ پر لوگوں میں موجود خواجہ جمال دین ڈار، محمد ایوب خان ،محمد شفیع آخون، اختر حُسین لون، عبدالکبیر ملک، محمد ایوب رفیق، محمد شفیع بیگ ،عنایت حُسین و دیگران بھی شامل تھے۔