ترا ل//ترال میںحز ب المجاہدین کے سابق کمانڈر سبزار احمد بٹ اور ریاست کی عسکری تاریخ کے سب سے کم عمرجنگجو فیضان احمد بٹ کی پہلی برسی پراتوارکو مکمل ہڑتال رہی ۔ہڑتال کی وجہ سے روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر رہے جس دوران قصبے میں پتھراو کے چند واقعات بھی رونما ہوئے۔ ترال میں اتوار کو حزب المجاہدین کے سابق معروف کمانڈر برہان وانی کے جانشین کے سبزار احمد بٹ اورکم عمر جنگجو15سالہ فیضان احمد بٹ کی پہلی برسی پر قصبے میںمکمل ہڑتال رہی ۔صبح دس بجے کے قریب نوجوانوں کی ایک ٹولی بس اسٹینڈ ترال اور ترال بالا میں نمودار ہوئے جہاں چند ایک دوکانیں کھلی تھیں ۔ان نوجوانوںنے ان دکانوں اورنجی ٹرانسپورٹ کو آواجاہی سے روک دیا جس کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی ۔