سرینگر// حریت (گ)کی مجلس شوریٰ کی ایک نشست زیرِ صدارت سیکریٹری جنرل غلام نبی سمجھی سرینگر میں منعقد ہوئی، جس میں ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اتفاق رائے سے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے مجوزہ پنچائتی الیکشن کا فقید المثال بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کی تائید وتوثیق کی گئی۔ اجلاس میںایڈوکیٹ زمرودہ حبیب (کشمیر تحریک خواتین)، محمد یٰسین عطائی (پیپلز لیگ)، فیروز احمد خان (مسلم لیگ)، امتیاز احمد (پیپلز فریڈم لیگ)، مولوی بشیر عرفانی (مآس مومنٹ)، حکیم عبدالرشید (مسلم ڈیموکریٹک لیگ)، بلال صدیقی (تحریکِ مزاحمت)، محمد شفیع شاہ (پیپلز پولیٹکل لیگ)، غلام محمد ناگو (انجمن شرعی شیعاں)، پیر عبدالرشید (تحریک حریت)، گلشن عباس (تحریک وحدت اسلامی)، خواجہ فردوس (ڈی پی ایم)، محمد شفیع لون (ایمپلایز مومنٹ) اور غلام احمد گلزار (انصاف پارٹی) نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایمپلائز کانفرنس کے صدر محمد شفیع لون کی بھابی کے انتقال پر تعزیت کی گئی اور امتیاز احمد شاہ کی قیادت میں ایک وفد بشمول مجلس شوریٰ کے ارکان فیروز احمد خان، خواجہ فردوس اور محمد یٰسین عطائی نے ان کے گھر جاکر سید علی گیلانی کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور متوفیہ کے حق میں دُعائے مغفرت کی گئی۔