عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر میں اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے ایک سی آر پی ایف کے اہلکار کی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی 82 بٹالین کے ایک اے ایس آئی کو اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے خیبر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثناء، حکام نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ادھربارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں اتوار کو آسام کے ایک مزدور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گوفہ بل کنزر میں ایک غیر مقامی شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔ متوفی کی
شناخت موہن گگوئی (48) ولد پردیپ گگوئی ساکن آسام کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گگوئی کنزر میں ایک آئس کریم فیکٹری میں کام کر رہا تھا جہاں وہ بے ہوش ہو گیا اور اْسے پی ایچ سی کنزر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔