راجوری //حد متارکہ پر واقعہ نوشہرہ کے لام علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔یہ فوجی اہلکار اگلی چوکی پر تعینات تھا جو فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوا ۔ فوجی اہلکار ڈیوٹی دے رہاتھا جس دوران اسے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔ اسے فوری طور پر وہاں سے کمانڈ ہسپتال اودھمپور منتقل کیاگیاہے ۔