راجوری //دونوں پڑوسی ممالک کے مابین ہوئے سیز فائر کے بعد حد متارکہ پر تعینات فوجی اہلکاروں نے بھی پُر امن طریقہ سے دیوالی منائی ۔رواں برس کے فروری ماہ میں ہندو پاک افواج کے مابین حد متارکہ پر سیز فائر معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا جبکہ حد متارکہ کی نزدیکی چوکیوں پر تعینات فوجی اہلکاروں نے بھی دیوالی کی خوشیاں منائی اور مٹھائیاں تقسیم کی ۔اس سے قبل دونوں ممالک کی افواج کے مابین ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے کھلے عام دیوالی کی تقریبات منعقد نہیں ہوئی تاہم رواں برس حد متارکہ پر پُر امن حالات کی وجہ سے فوجیوں نے بھی دیوالی کی خوشیاں منائی ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل حدمتارکہ پر دیوالی کی تقریبات رواں برس سے مختلف ہوتی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا جبکہ اہلکاروں نے بھی پُر امن حالات میں دیوالی کی خوشیاں منائی ۔