عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // تھنہ منڈی میں او بی سی طبقہ کے ضلع صدر محمد سعید نجار اور دیگر ممبران نے حد بندی کمیشن کی حالیہ اور حتمی رپورٹ کو حکمراں جماعت بی جے پی کی آمریت یا مطلق العنانی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈوں کی تشہیر کر کے اور اس طرح کے حربے استعمال کر کے بی جے پی حکومت کمزور طبقوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کمیشن کی حتمی رپورٹ کے ذریعے جموں کشمیر کے لوگوں کو حد بندی کے نام پر ہندو مسلم اور ذات و جماعت کے نام پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔ نجار نے کہا کہ درحقیقت ،کمیشن کے کسی بھی رکن نے کسی بھی اسمبلی حلقے کا دور نہیں کیا بلکہ جغرافیائی اعتبار سے بالکل ناآشنا اس رپورٹ کو ائیر کنڈیشنر کمروں میں بیٹھ کر تیار کیا گیا ہے۔ جو عوامی جذبات اور خواہشات کے ساتھ ایک کھلواڑ کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ وقت آنے پر او بی سی طبقہ کی جانب سے بی جے پی حکومت کو مناسب جواب دینے کے لئے اس طبقہ کے ہر فرد و بشر کو یکجا اور صف آرا ہونے کی ضرورت ہے۔