Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

حج 2022| امسال 11ہزار عازمین نے اندراج کرایا، قرعہ اندازی دو ہفتوں میں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 16, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//جموں و کشمیر اور لداخ کے کم از کم 11ہزارعازمین نے مئی کے مہینے سے شروع ہونے والے حج 2022کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے  رجسٹریشن کی آخری تاریخ  منگل 15فروری تھی۔دنیا بھر میں مہلک کووڈ وبائی بیماری کی پہلی اور دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے، مملکت سعودی عرب نے مسلسل دو برسوں میں بیرون ملک مقیم عازمین حج پر پابندی عائد کر دی تھی۔سعودی عرب کی طرف سے امسال حج 2022 کے حوالے سے منظوری کے بعد دنیا بھر میں کویڈ کیسوں میں کمی کے ساتھ، رجسٹریشن کا عمل لداخ اور جموں و کشمیرمیں نومبر میں شروع ہوا ۔ حج کمیٹی ذرائع نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ دونوں خطوں میں اس سال مجموعی طور پر 11ہزارعازمین حج نے اپنا اندراج کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 200 سے 300 کے درمیان مزید عازمین قطار میں ہیں اور امید ہے کہ ان سب کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک حج پر جانے والے عازمین کی تعداد کی کوئی قرعہ اندازی نہیں کی گئی ہے اور یہ عمل ممکنہ طور پر آئندہ 10 سے 20 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔تازہ رہنما خطوط کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی نئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ حج کمیٹی کے ایک افسر نے کہا کہ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ فارم جمع کرانے،رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے گی یا نہیں لیکن فی الحال تقریباً 300 عازمین قطار میں ہیں۔حج افسر نے کہا، اگر مجاز اتھارٹی رجسٹریشن کی تاریخ کو مزید کچھ دن بڑھانے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا اعلان سب کی بھلائی کے لیے کیا جائے گا۔قبل ازیں، حج افسر نے بتایا کہ اس سال حج کے لیے علیحدہ رہنما خطوط جاری کیے جائیں گے۔حج افسر نے کہا تھا کہ تمام عازمین کو لازمی طور پر ٹیکہ لگانا ضروری ہے اور یہاں حج کرنے سے پہلے ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منظور شدہ ٹیکوں ’کو ویکسین  اور کووی شیلڈ‘‘ کو حج کیلئے قابل قبول کیا گیا ہے۔حج کمیٹی ذرائع نے کہا’’ہم ان حجاج کے رجسٹریشن فارم کو قبول نہیں کرتے جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی ہے، یہ لازمی ہے اور موجودہ صورتحال میں ترجیح ہے‘‘۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سال 2019 میں تقریبا 17ہزارعازمین نے حج کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری
تازہ ترین
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
تازہ ترین
ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
تازہ ترین
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

گولیوں کا جواب گولوں سے آپریشن سندور بہادری کی علامت

May 31, 2025
صفحہ اول

پہلگام واقعہ کے بعد ہندو پاک کے مابین محدود جنگ ہوائی جہاز کا نقصان ہوا،6 طیاروں کو مار گرانے کا پاکستانی دعویٰ بالکل غلط: جنرل چوہان

May 31, 2025
صفحہ اول

فعال کوویڈ کیسز 2,710 ۔7 اموات درج

May 31, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

دہشت گردوں کے ذریعے ’’پراکسی وار‘‘ کیا گیا تو گھر میں گھس کر ماریں گے :نریندر مودی

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?