مکہ مکرمہ/یو این آئی/ مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 1170 ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 1170 تک جا پہنچی ہے، جان بحق ہونے والے مصری شہریوں کی تعداد 600 سو تک ہے۔رپورٹ کے مطابق متعدد حاجی اب بھی لاپتہ اور کئی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے، اردن کے 20 لاپتا حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی، حج کے دوران درجہ حرارت 51 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔