نئی دہلی //لوک سبھا میں سی پی ایم کے ڈپٹی لیڈر محمد سلیم نے مذہبی زیارتی سفر کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کی تجویز کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے ۔اپنے مکتوب میں جس کی نقل آج یہاں پریس کو بھی جاری کی گئی ہے ،مسٹر سلیم نے ہندستانی عازمیں حج کے سفرکو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کی درخواستوں پرمسٹر مودی سے ہمدردی سے غور کرنے کی درخواست کی ہے ۔انہوں اپنے خط کے ساتھ حج سیوا سمیتی کی اس عرضداشت کو بھی منسلک کیا ہے جس میں اس سلسلے کی مانگ کی گئی ہے ۔مارکسی رہنما نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کے قبل ازیں نوٹیفیکیشن کے باوجود شہرہ ہوابازی کی وزارت حاجیوں کو جی ایس ٹی ادا کرنے پر مجبور کر رہی ہے حالانکہ کماوں منڈل وکاس نگم اور حج کمیٹی جیسی تنظیموں کی طرف سے بالترتیب مان سروور یاترا اور سفر حج کو سروس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال حج سبسڈی کے خاتمے کے ساتھ جی ایس ٹی کا نفاذ حاجیوں پر اخراجات کا بوجھ بڑھا دے گا۔ایسے میں حاجیوں کو تقابلی کرائے پر سفر حج کرانے کے لئے عالمی ٹنڈر سے کام لیا جا نا چاہئے ۔یو این اائی۔