سرینگر//سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے لوگ پریشانیوں سے دوچار ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق بابا پورہ ، نعمہ صاحب اور دار محلہ کی سڑکوں اور گلی کوچوں میںجگہ جگہ جھنڈ کی شکل میں کتے موجود ہیں جوچھوٹے بچوں،معمر افراد ،خواتین ،سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کو دیکھ کربھونکتے ہیں اوردوڑکر ان کاتعاقب کرتے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کتوں سے نجات دلانے میں پوری طرح ناکام ہے جس کی وجہ سے آبادی سخت پریشان ہے۔شہر کی کوئی گلی ایسی نہیں ہے جہاںکتوں نے ڈھیرہ نہ جمایا ہو۔ لوگوں نے ایک بار میونشپل کارپوریشن کے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
سی این آئی