بلال فرقانی
سرینگر// حبہ کدل کے صارفین نے مقامی راشن ڈیپو کے منشی پربا ئیو میٹرک تصدیق کرنے والی مشین کی تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر انہیں راشن سے محروم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو کو بتایا کہ وارڈ سرکل2میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے منشی تال متولانہ پایسی اختیار کرکے صارفین کو جہاں راشن سے محروم کر رہے ہیں وہی انکا روایہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اکثر راشن ڈیپو کے ملازمین پی او ایس مشینوں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے بے بسی کا اظہار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں چاول اور آٹاکی فراہمی نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا،’’ہڈیوں کو ٹھنڈا کرنے والی سردی کے دوران راشن ڈپو کے باہر لائن میں انتظار کرنا اپنے آپ میں ایک چیلنج ہے اور پھر ہماری تمام کوششیں ضائع ہو جاتی ہیں جب ہمیں بتایا جاتا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کرنے والی مشین کام نہیں کر رہی ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ متعلقہ منشی اوقات کار کے دوران اپنی دکان پر جا کر اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی کرتا ہے اور راشن ڈپو بند کر دیتا ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا’’ہمیں اکثر ڈپو سے اس کی غیر موجودگی یا ہمیں راشن فراہم کرنے میں تاخیر سے متعلق کسی بھی چیز پر سوال کرنے پر اس کے غصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘اس معاملے کپر محکمہ خوراک و رسدات ،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ڈایئریکٹر کشمیر ریاض احمد صوفی نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور اس سلسلے میں فوری کارروائی کا یقین دلایا۔مقامی لوگوں کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہ متعلقہ منشی بھی راشن ڈپو بند رکھ کر اپنی دکان پر جاتا ہے، انہیںنے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے لیکن اگر مقامی لوگوں کا الزام درست ہے تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے،کیونکہ انہیں وہاں اپنا کام کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔