مظفرآباد//حالیہ ہلاکتوں کے خلاف انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر اور پاسبان حریت کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد سے ایک ریلی برآمد ہوئی جس میں سینکڑوں طلاب نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک طالب علموں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی طرف سے ہورہی زیادتیوں اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقع پر مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے اسلئے عالمی برادری بھارت کے خلاف کردار ادا کرے۔ ریلی میں وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فارجسٹس مشتاق الاسلام،چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی، ڈی پی آئی کالجز پروفیسر قاضی محمد ابراہیم، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ملک ارشد عزیز، پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر ، حریت رہنما شہزاد وانی، عثمان علی ہاشم سمیت ڈگری کالج کے پروفیسر صاحبان اورطالب علموںنے شرکت کی۔