اننت ناگ // سادی واڈہ ڈورو میں پولیس اور غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے حالیہ امتحانات میں کامیاب ہوئے طلاب کی عزت افزائی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔کولگام پولیس اور سوشل ریکنسٹریکشن سنٹر نامی غیر سرکاری تنظیم کے اہتمام سے گورنمنٹ ہائی اسکول سادی واڈہ میںیہ تقریب منعقد ہوئی جس دوران حالیہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے طلاب کی عزت افزائی کی گئی۔اس کے علاوہ تقریب میں سماجی خدمات انجام دینے والے افراد اور صحافیوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں ایس ڈی پی او قاضی گنڈ سریندر، ایس ایچ او قاضی گنڈ ارشاد ریشی اور ایس آر سی کے سربراہ ایڈوکیٹ فاروق احمد گنائی کے علاوہ طلبہ، سماجی شخصیات و دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پرمقررین نے طلاب کو تعلیم ،صحت اور اقدار پر اپنی توجہ مرکوز کرنے پرزور دیا۔ایس ڈی پی او نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لئے عوام سے تعاون طلب کیا۔