چوکی بل ،کپوارہ//موجود ہ مخلوط سرکار پر تیکھے وار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور کا ر گزار صدر نیشنل کا نفرنس عمر عبد اللہ نے کہا کہ ان کی غلط پالسیو ں کی وجہ سے ریاست جمو ں و کشمیر ایک بد ترین بحران سے گزر رہی ہے جبکہ لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں ۔ان باتو ں کا اظہار انہو ں نے مارسری چوکی بل میں لاپتہ ایم بی بی ایس کے طالب علم سہیل اعجاز کے افراد خانہ جو یونسو ہندوارہ سڑک حادثہ کے دوران لقمہ اجل بن گئے ،کے گھر جا کر تعزیت پرسی کے بعد نامہ نگارو ں سے کیا ۔عمر عبد اللہ منگل کو سرحدی ضلع کپوارہ کے مارسری چوکی بل گئے جہا ں دو روز قبل لاپتہ ایم بی بی ایس طالب علم کے افراد خانہ کو جمو ں سے گھر واپس آنے کے دوران یونسو ہندوارہ میں ایک سڑک حادثہ کے دوران جا ں بحق ہوئے ۔عمر عبداللہ نے حادثہ میں جا ں بحق ہوئے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر چوکی بل لیا قت علی مغل اور مشتاق احمد کٹاریہ کے افراد خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زبر دست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ لاپتہ ایم بی بی ایس طالب علم کے والد جو صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے کی صحت یابی کے لئے دعا کی ۔لاپتہ طالب علم کی گمشدگی کے حوالہ سے عمر عبد اللہ نے کہا کہ وہ یہ معاملہ اڑیسہ کے گورنر اور وزیر داخلہ سے اٹھائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار ریاستی عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور پوری ریاست ایک بد ترین بحران سے گزر رہی ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کر نے کے لئے بات چیت شروع کر نی چایئے تاکہ ریاست میں خون خرابہ بند ہو جائے گا ۔انہو ں نے حد متارکہ پر ہورہی جنگ بند کی خلاف ورزی کے دوران شہری ہلاکتو ں پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگ جنگ بند خلاف ورزی کے دوران ہورہی فائر نگ اور گولہ باری سے خوف ذدہ ہیں ۔عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط سرکار کے غلط فیصلو ں اور پالسیو ں سے ریاست میں ہر طرف افرا تفری ہے اور ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے نیشنل کا نفرنس عوام کی آ واز بن کر پیش پیش رہی گی ۔عمر عبد اللہ کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر نا صر اسلم وانی ،پارٹی جنرل سیکر ٹری علی محمد ساگر ،سینئر لیڈر میر سیف اللہ ،چودھری محمد رمضان ،ایم ایل سی اور ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون بھی تھے ۔