عشرت حسین بٹ
منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ چھمبر میں منگل کو دیر شام گئے ایک نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کو شام گئے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر 9547/کو اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک تیس سالہ نوجوان موٹر سائیکل پر منڈی سے اپنے گھر چھمبر کی طرف روانہ تھا اور چھمبر کے مقام پر ہی ایک گہری کھائی میں جا گر ۔بعد ازاں اس نوجوان کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال پہنچایا گیاجہاں اُسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔نوجوان کی شناخت تیس سالہ شبیر احمد ولد غلام نبی سکنہ چھمبر کناری کے طور پر ہوئی ہے ۔قانونی لورزمات مکمل کرنے کے بعد مذکورہ نوجوان کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ۔