پونچھ/سرنکوٹ//پیر کو بعد دوپہر خطہ پیر پنچال میں اس وقت کہرام برپا ہوگیا جب سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ مغل شاہراہ پر پیر گلی کے مقام پرمنجا کوٹ راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک نجی سکول کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاہے جس کے نتیجہ میں تیس سے چالیس بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔سب سے زیادہ پریشانی ان بچوں کے والدین کو اٹھانی پڑی جو سیر وتفریح کیلئے پیر گلی گئے ہوئے تھے ۔یہ غلط خبر نہ صر ف ریاست بلکہ ملک بھر کے ٹی چینلوں میں بھی عام ہوگئی ۔ ۔ایڈیشنل ایس پی پونچھ مسرور میر نے کہا کہ بہت جلد ایسے لوگوں کا پتہ چلاکر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔