عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں ضلع کے نگروٹہ علاقے میں اتوار کو ایک پولیس اہلکار کی مبینہ طور پر اس کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے موت ہوگئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار جئے راج (46) ولد کاکا رام ساکن پنج اناج نگروٹہ کی حادثاتی طور پر گولی چلنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لئے جی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔