سرینگر//بلال فرقانی //جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت شمالی کشمیر کے ایک مزدور کی نظربندی کو منسوخ کردیاہے۔ مشتاق احمد وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن وہاب پورہ، پرے محلہ حاجن کی نظربندی کو عدالت نے تقریبا سات ماہ بعد کالعدم قرار دیا۔مشتاق احمد کو ستمبر 2021 میں مبینہ طور پرپتھر بازی میں گرفتار کیاگیا تھااور اس کے ساتھ ہی پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ جسٹس سنجے دھر نے ایڈوکیٹ بشیر احمد ٹاک کے دلائل سننے کے بعد، مشتاق احمد وانی کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کو ختم کر دیا اور حکام کو ہدایت کی کہ انہیں جموں کی سینٹرل جیل کوٹ بھلوال سے رہا کیا جائے۔