سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بانڈی پورہ ضلع میں حاجن کے ایک نوجوان کا سر کاٹے جانے کی مذمت کی ہے ۔ اس نوجوان کو بدھ کی رات کو اغوا کیا گیا تھا ۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس نوجوان کو غیر انسانی طریقے سے ہلاک کیا گیا ہے جو ریاستی عوام کے سماجی و ثقافتی اقدار نظام کے منافی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔