عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے 16 سے 26 فروری 2024 تک ممبئی میں منعقد ہونے والے MiTex 2024 میں شرکت کرتے ہوئے خطے کی ثقافتی دولت اور اقتصادی صلاحیت کو ظاہر کیا۔ نمائش میں جموں و کشمیر کے پویلین کی شرکت ہمارے کاروباریوں، کاریگروں، بنکروں، کسانوں کو منڈیوں اور کاروبار کے مواقع کی تلاش کیلئے مارکیٹ لنکیج فراہم کرنے کیلئے جموں و کشمیر حکومت کی غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔MiTex نے جموں و کشمیر کے نمائش کنندگان کو اپنی منفرد دستکاری، ہینڈلوم ٹیکسٹائل، لذیذ کھانے کی اشیاء اور دیگر مختلف مقامی مصنوعات کی نمائش کیلئے ایک انمول پلیٹ فارم فراہم کیا۔ جموں و کشمیر پویلین، جو جے کے ٹی پی او کے ذریعے تیار کیا گیا تھا، خطے کی متنوع پیشکش کیلئے ایک روشنی کے طور پر کھڑا تھا، جس نے ایونٹ کے پورے دورانیہ میں لوگوں کی ایک خاصی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا اور80لاکھ روپے کا کاروبارکیا۔