ارشاد احمد
بڈگام//جموں کشمیر بینک انتظامیہ نے بڈگام میں 25 لاکھ روپے کی قرض ادائیگی میں ناکامی کے بعد بدھ کے روز دو قرض نادہندگان کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔ بنک انتظامیہ نے بتایا کہ لبرتل کے محمد جعفر حجام نے بینک سے 25 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا جو وہ ادا کرنے میں ناکام رہا۔اس ضمن میں سبھی قانونی لوازمات پورے کئے گئے اور بعد میں نائب تحصیلدار شولی پورہ کی موجودگی میں پولیس کے ذریعہ اسکی جائیداد ضبط کی گئی۔اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں نیند ونہ پورہ میںفیروز احمد وار نے جموں کشمیر بینک سے قرضہ لیا تھا جس کی وہ ادائیگی نہ کرسکا۔مذکورہ شخص کا مکان بھی ضبط کیا گیا۔ جائیدادوںکی ضبطی کے بعدانکے باہرپولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ جموں و کشمیر میں مالیاتی اثاثوں کی سیکوریٹائزیشن اور ری کنسٹرکشن اینڈ انفورسمنٹ آف سیکورٹی انٹرسٹ ایکٹ کے نفاذ کے بعد قانون کے تحت کارروائی انجام دی گئی۔