سرینگر// مسعودی نے جموں وکشمیر بینک میں بینکنگ ایوسی ایٹس امتحان کے نتائج کو علاقائی تعصب اور امتیاز پر مبنی قرار ریتے ہوئے کہاکہ رپورٹوں کے مطابق امتحان میں کامیاب 1500 اُمیدواروں میں صرف 200کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔ انہوں نے نتائج پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں نے انتہائی معتبر امتحانات کوالیفائی کرکے ملک بھر کے اُمیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور جموں و کشمیر میں امتحان میں صرف13 فیصد کشمیری اُمیدواروں کا کوالیفائی کرنا ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ نتائج نے انتہائی قابل اور باصلاحیت امیدواروں کو مایوس کردیا ہے جنہوں نے امتحان میں کوالیفائی کرنے کے لئے سخت محنت کی تھی۔ ان امتحانات نتائج کو کالعدم قرار دیکر اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جانی چاہئے۔