سرینگر// حضرت بابا پیام الدین (باباریشیؒ)کی زیارت گاہ پر آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے جے کے بنک اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے تحت ایک ایمبولنس وقف کرے گی جبکہ بنک آنے والے مہینوں میں یہاں ایک مکمل بزنس یونٹ کا قیام عمل میں لائے گی۔
اس بات کا اعلان جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے عقیدت مندوں،مقامی لوگوں اور بزنس طبقے کی بھاری موجودگی کے دوران ایک اے ٹی ایم کا افتتاح کرنے کے بعد کیا ۔یہ اعلیٰ سطحی بینک سہولت باباریشیؒ کی زیارت کیلئے آنے والے عقیدت مندوں کو نقد ی تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔
چیئرمین کے ہمراہ پریذیڈنٹ عبدالرشید شگن ،زونل ہیڈ (نارتھ)فیاض احمد صدیقی ،وائس پریذیڈنٹ اور دیگر سینئر افسران بشمول برانچ ہیڈ ٹنگمرگ ظفر اقبال،ایس ڈی ایم ٹنگمرگ شبیر احمد ،باباریشی درگاہ کے منتظمین و امام پیر محمد اکبر ،مقامی تاجرنمائندے اور محکمہ پولیس کے افسران بھی تھے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ زیارت بابا ریشی ؒ کے منتظمین نے اس موقعے پر کی دستار بندی کی ۔
اس موقعے پر مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ریاست جموں وکشمیر کے دوردراز علاقوں میں بینکنگ خدمات پہنچانے کے حوالے سے جے کے بنک رول کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہاکہ جے کے بنک ریاست کے لوگوں کو بہترین بینکنگ سہولیات کے ذریعے مالیاتی سطح پر بااختیار بنانے کے بنیادی اصول پر کام کررہا ہے ۔ہم اگلے چند برسوں کے ودران ریاست کے سبھی دوردراز علاقوں تک بینکنگ سہولیات بہم پہنچانے کا کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ باباریشی : کی با برکت زیارت پر اے ٹی ایم کا افتتاح بھی اسی سمت میں ایک قدم ہے تاکہ یہاں آنے والے زیادہ سے زیادہ زائرین اس سے مستفید ہوں ۔مقامی لوگوں کو مزید بہتر سہہولیات فراہم کرنے کیلئے ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ اگلے چند ماہ میں یہاں ایک مکمل بزنس یونٹ قائم کیا جائے گا۔
نئے اے ٹی ایم اور مجوزہ بزنس یونٹ سے 15دیہات پر مشتمل آبادی مستفید ہوگی جن میں مقامی تاجر اور ریاست بھر سے آنے والے زائرین شامل ہیں ۔
اس موقعے پر چیئرمین نے بزرگ بابا ریشی: کی تعلیمات کی رو سے وادی میں سماجی بھائی چارے کو بڑھاوا دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بزرگ باباریشی: کے نقوش کی اتباع کرنی ہوگی جنہوں نے ہمیں فطرت اور انسانی آبادی سے پیار سے رہناسکھایا ہے۔
اس ست قبل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زونل ہیڈ نارتھ فیاض احمد صدیقی نے ریاست میں مختلف علاقوں میں لوگوں کی ضروریات کے حساب سے خدمات فراہم کئے جانے کی تفصیلات پیش کیں ۔
تقریب کو سمیٹتے ہوئے وائس پریذیڈنٹ کرنجیت سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین نے مجمعے کی طرف سے سکھ برادری کو گرور ہرگوبندجی کے جنم دن پر مبارک باد پیش کی۔