سرینگر//ریاست میںطلباء کی بہتری کیلئے مدد میں توسیع کرتے ہوئے ،جے کے بنک نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جموں کیلئے ایک ایمبولنس وقف کی۔ چیئرمین پرویز احمد نے اس ایمبولنس کی چابیاں ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں ڈاکٹر منوج گور کے ہاتھوں میں وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی جموں پروفیسر اشوک ائیما اور آئی آئی ٹی فیکلٹی ممبران اور دیگر بنک افسران کی موجودگی میں سونپ دیں ۔بنک نے یہ ایمبولنس طلباء طبقے کی بہتری اور کیمپس میں امداد کے لئے آئی آئی ٹی جموں کے جگتی نگروٹہ کیمپس کیلئے فراہم کی ۔اس موقعے پربنک کے حالیہ سی ایس آر پروگرام برائے طلباء بہبودپر بولتے ہوئے جے کے بنک یئرمین پروئیز احمد نے کہاکہ’[جے کے بنک ریاست کی ترقی کیلئے بنیادی متعلقین میں سے ہے اور ایسے مواقع پیدا کرنا اس کا ہدف ہے جہاں صنعت اور تعلیم مل کر سماج کیلئے بامعنی حل نکالے ۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف تیکنالوجی کوعالمی سطح پر ایک معروف انقلابی نوعیت کے ٹیکنالوجی کی حامل معلومات فراہم کرنے والا ادارہ ہونے کی حیثیت سے سراہنا کرتے ہوئے چیئرمین نے کہاکہ بنک سوسائیٹی اور علم کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے آئی آئی ٹی کی فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کو درپیش منفرد نوعہت کے چیلینجز کو سمجھیں اور اس طرح کے ایجاداتی معلومات سامنے لائٰیں جو کہ خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں مدد دیں ۔انہوں نے کہاکہ آئی آئی ٹی جموں کے پاس وسیع ٹیکنالوجی یافتہ ترجبہ ہونے سے ریاست جموں وکشمیر کے سماج کو مثبت حل نکالنے میں مدد دے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی آئی ٹی جموںکے قیام کی ابتداء سے ہی بنک متواتر طور طلباء کی بہبود کیلئے اقدامات کررہا ہے ۔ماضی قریب میں بنک نے معاشی طور کمزور طلباء کو اپنی تعلیم اس ادارے میں جاری رکھنے کی مدد کی جو فرانس میں اپنی انٹرنشپ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنک نے آئی آئی ٹی جموں کیلئے تعلیمی طور امتیازی طلباء کیلئے گولڈ میڈل شروع کررہا ہے