سرینگر//جے کے بنک کے ڈاڈہ اوومپورہ شاخ میں4 201 سے فراڈ طریقے سے رقوم نکالے جانے کی صارفین کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ،بنک نے پہلے ہی 4مشتبہ ملازموں کو معطل کیا ہوا ہے ۔انضباطی کاروائی شروع کی گئی ہے اور ملوثین کے ساتھ بنک کے رہنما فریم ورک کے دائرے میں سخت کارروائی کا سامنا ہوگا ،جو اس طرح کے فراڈ عمل میں بالواسطہ یا بلا واسطہ ملوث پائے جائیں ۔چیئرمین وسی ای او پرویز احمد نے یقین دلایا ہے کہ بنک اس معاملے کی دقیق تحقیقات کررہا ہے تاکہ صارفین کی جانز شکایات اور دعاوی کی تصدیق ہوا اور انہیں صارفین کے اطمینان کی حد تک تک جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے معزز صارفین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے بھروسے اور ان کی رقوم کے امانت دار ہیں اور ہم دونوں ے تحفظ اور سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں ۔