گندو// سب ضلع گندو بھلیسہ کے چلی میں مقامی لوگوں نے جموں و کشمیر بنک برانچ کی سرکاری ریکارڑ میںقلم زنی کر کے برانچ چلی کا نام بدل کر بڑ گی برانچ گندو رکھ دیا۔برانچ کی منتقلی اور برانچ کی مانگ کو لے کر انتظامیہ و سرکار کیخلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں چلی بلک کے آ ٹھ پنچائتوںجن میں چلی،منوہ،ہڈل،سیوارہ،منوہ بی،گلی،چلی بالاہ، کے معززین سابقہ سرپنچ و پنچوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاج کے دوارن چلی گندو ٹھاٹھری سڑک کو چلی کے مقام پر کئی گھنٹوں تک آمدورفت کے لئے بند بھی کیا گیا تھا ۔احتجاج کی قیادت ٹھیکیدار ایسوسی ایشن بھلیسہ کے صدر منیر احمد شیخ کر رہے تھے۔ انہوںنے خطاب کے دوارن کہا کہ کچھ سیاسی لوگوں نے علاقہ چلی کے عوام کو تعمیری و ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کیا ہے۔ چلی میں کوئی بھی سرکاری یہ غیرسرکاری کام ہو اس بلاک کو پوری طرح پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کے سال2016میں جموں و کشمیر بنک کی طرف سے برانچ چلی میں کھولنے کا منصوبہ تھا لیکن کچھ نہ معلوم لوگوں نے اس برانچ کانام چلی کی جگہ بڑگی گندو رکھ دیا۔یہاں کی عوام آج تک اس برانچ کے کھلنے کے انتظار میں ہے لیکن آج پتہ چلا کہ چلی کا نام کاٹ کربرانچ بڑگی میںکھولی گئی ہے۔ بڑگی گندو صدر مقام سے تین کلو میٹر کی دوری پر ہے جہاں پر پہلے سے ہی جموں کشمیر بنک کی برانچ موجود ہے منیر احمد نے کہا کہ یہاں کے ہزرواں لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہو رہی ہے جسے یہاں کی عوام کھبی بھی برداشت نہیں کرے گی۔ یہاں سینکڑوںلوگوں کو ہر روز بنک کے کاموں کے لئے صدر مقام گندو اور جکیاس بنک برانچ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ گند و صدر مقام منوہ ،ہڈل سے تیس کلو میٹر ہے جب کے جکیاس بھی تیس کلو میٹر ہے۔ احتجاج سے خطاب کے دوارن باقی لیڈارن نے کہا کہ اگر جلد از جلد جموں و کشمیر کی برانچ چلی میں نہیں کھولی گئی تو لوگ انتظامیہ و بنک حکام کے خلاف ٹھاٹھری کلوتران سڑک پر بھٹاس کے مقام پر احتجاج کریں گے ا س کے لئے انتظامیہ ذمہ دار ہوگی ۔اس موقع پر نور حسین چوہدری،مجبور ی خان،جسونت سنگھ اورامر سنگھ نے بھی عوام سے خطاب کیا ۔