سرینگر// جے کے بنک نے اپنے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ وہگیس چندر کو الوداع کہا ،جنہوں نے بنک میں تقریبا تین دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوشی پائی۔چیئرمین و سی ای او جناب پرویز احمدنے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ پشپ کمار تکو ۔راجیش کمار چبر ،پریذیڈنٹ ،وائس پریذیڈنٹ اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں الوداعی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آفیسر کو الوداع کہا۔اپنی مدت کار کے دوران وہگیس چندر نے بنک میں کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں اور انہوں نے بنک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ۔اس وقت وہ بنک کے فروغ انسانی وسائل شعبے کے محکمہ جات کی سربراہی کررہے تھے ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے چیئرمین پرویز احمد نے کہاکہ ’’وہگیس چندر جیسے افراد بہت کم ہیں ۔وہ بنک میں سب سے زیادہ شریف النفس اآفیسر یجء جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور انتہائی لگن کے ساتھ بینک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا۔چیئرمین نے موصوف کی شرافت اور ملنسار طبیعت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ،کہ اب یہ ہماری نئی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان افسران کے ساتھ مل کر بینک کے اقدار کو نئی سطح پر پہنچائیں۔بنک اور ان کے دیرینہ ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وہگیس چندر نے کہاکہ ’’میں اس عظیم ادارے کا مرہون منت ہوں ۔میں نے یہاں سب کچھ سیکھا اور کمایا ۔میں اپنے تمام ساتھیوں کا دلی طور ممنون ہوں جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا اور مجھے بہترین یادیں فراہم کیں جن کے ساتھ مین باقی ماندہ زندگی گذاروں گا۔