سرینگر//جے کے بنک اور ہندوستان پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ( ایچ پی سی ایل) نے ایک یاداشات مفاہمت پر دستخط کئے جس کی رو سے بنک ایچ پی سی ایل کے ریاست بھر میں سبھی پیٹرول پمپوں پر اپنے پوائنٹ آف سیل( پی او ایس) نصب کرے گا۔اس یاداشت مفاہمت پر جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد ،وائس پریذیڈنٹ سشیل کمار گپتا جبکہ چیف ریجنل منیجر (جے کے ریٹیل ریجن ) نے بالتریب بنک اور ایچ پی سی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا ۔اس اشتراک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جے کے بنک چیئرمین وسی ای او جناب پرویز احمد نے کہاکہ’’ ہم اس بات کو لے کر خوشی محسوس کررہے ہیں کہ بنک نے ایک بڑے ادارے ایچ پی سی ایل کے ساتھ ہاتھ ملائے جو کہ لوگوں کو لازمی خدمات فراہم کرتا ہے ۔اس اشتراک سے لازمی خدمات کی فراہمی میں مزید قدر بڑھے گی جس سے بالآخر صارفین کو فائدہ ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑی پہل ہے