سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سٹیٹ پاورڈیولپمنٹ کارپوریشن سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں شمسی توانائی کے بڑے وسائل کو بروئے کار لائیں کیونکہ ملک میں بجلی کی مانگ میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کارپوریشن سے کہا کہ وہ ریاست کو انڈس واٹر ٹریٹی کی وجہ سے ہو رپے نقصانات کے بارے میں تجزیاتی عداد و شمار تیار کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار یہاں جموں کشمیر سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ محبوبہ مفتی نے کارپوریشن کوصلاح دی کہ وہ بجلی کی ضروریات مقامی طور پر پورا کرانے کیلئے ضلع سطحوں پر چھوٹے شمسی پاور پلانٹ قایم کرنے کے امکانات کا جائیزہ لے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں کم قیمت پر بجلی تیار کی جا سکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کارپوریشن سے کہا کہ وہ ریاست کو آئی ڈبلیو ٹی کی وجہ سے ریاست کو ہو رہے نقصانات کا تفصیلی جائیزہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تمام پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کارپوریشن سے کہا کہ وہ اپنے مضافاتی علاقوں کی بہبودی اور ترقیات کیلئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ایک پالیسی عملائے ۔ اس سے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی ڈاکٹرشاہ فیصل نے وزیر اعلیٰ کو کارپوریشن کے مختلف اقدامات اور سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ 900 کروڑ روپے لاگت والے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں سے متعلق الاٹ منٹ کا عمل پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے اور کارپوریشن نے ریاست کے آرٹ ، کلچر اور ورثے کو تحفظ دینے کیلئے ایک سی ایس آر پالیسی بھی وجود میں لائی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ، بجلی کے وزیر مملکت سید فاروق اندرابی ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، پرنسپل سیکرٹڑی فائنانس نوین چودھری ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، کمشنرسیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دھیرج گپتا کے علاوہ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشنوں کے ڈائریکٹرز بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔