سرینگر ///جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ نے 128 ویں بورڈ میٹنگ کے دوران 30سلیکشن لسٹوں کا اعلان کیا ۔میٹنگ میں جن بورڈ ممبران نے حصہ لیا اُن میں رخسانہ غنی ، پروفیسر تسلیم پیرا ، ایم ایس ملک ، محمد اکبر وانی، مشیر احمد مرزا ، شفقت اقبال ، رچنا شرما، انیل کول ، نیرو پا روے ، محمد سلیم ملک اور تصدق حسین میر شامل ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ مہینے کے آخر پر 50 اور لسٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔