عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی وائس چیئرمین روپیش کمار کو ڈائریکٹر انفارمیشن جموں و کشمیر کی اضافی ذمہ داری سونپی ہے۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ”انتظامیہ کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ روپیش کمار، جو فی الحال جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہیں، اپنے فرائض کے علاوہ، نتیش راجورا کی جگہ ڈائریکٹر انفارمیشن، کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔