نئی دہلی// جوائنٹ انٹرنس ایگزام (جے ای ای) ایڈوانسڈ 2020 کے نتائج کا اعلان پیر کو کیا گیا، جس میں آئی آئی ٹی بمبئی زون کے چراغ فلور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آئی آئی ٹی روڑکی کی کنشکا متل لڑکیوں کے زمرے میں ٹاپر رہی۔ تاہم ، کنشکا آل انڈیا رینک میں 17 ویں نمبر پر ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی کے جاری نتائج کے مطابق چراغ نے 396 میں سے 392 مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ کنشکا نے 396 میں سے 315 مارکس حاصل کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جے ای ای ایڈوانسڈ کے امتحان میں 150838 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 43204 طلباءنے کامیابی حاصل کی جن میں 6707 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔