عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جے اینڈ کے بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کل یہاں کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں جنرل منیجروں اور دیگر سینئر افسران کی طرف سے تالیوں کی گونج کے درمیان ایگزیکٹو ڈائریکٹر سدھیر گپتا کی موجودگی میں سال 2024 کے لیے جے اینڈ کے بینک کے دیواری کیلنڈر کی نقاب کشائی کی۔ Timeless Treasuresتھیم کے ساتھ، بینک نے اپنے2024 کے کیلنڈر میںجموں و کشمیر اور لداخ کے سیاحتی نقشوں پر تیزی سے ابھرتے ہوئے قدرتی مقامات کی نمائش کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بینک کا ای کیلنڈر 2024 بھی لانچ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کہا، “جے اینڈ کے بینک کیلنڈر سال کے اس وقت کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں سب سے زیادہ مانگی جانے والی چیز ہے، کیونکہ لوگ اسے سال بھر کی قیمتی یادگار کے طور پر سمجھتے ہیں۔
جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گھروں اور دفاتر میں موجودگی کوبینک کے لیے محبت اور اعتماد کی توثیق کے طور پر زبردست عوامی جذبات کو تسلیم کرتے ہوئیانہوں نے کہا، “سالانہ سیاحوں کی آمد کی تعداد 2 کروڑ سے زیادہ ہونے کے ساتھ، کیلنڈر 2024 کے لیے ‘ٹائم لیس ٹریڑر’ کا موضوع بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دہائیوں کے دوران بینک کے لیے برانڈ پروموشن کے ایک بہترین ٹول کے علاوہ، ہمارے کیلنڈرنے جموں، کشمیر اور لداخ کو ان کے تنوع کے ساتھ مختلف ثقافتوں اور متنوع جغرافیوں کو ایک ساتھ ایک منفرد خوبصورت اورفطرت کے دلکش حسن کی نمائش کی ہے۔پرکاش نے کہا”سیاحت اور اس سے منسلک صنعت کی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز ہونے کے ناطے، خیال یہ بھی ہے کہ بینک کی برانڈ اپیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان تیزی سے ابھرتی ہوئی منزلوں کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی جائے تاکہ یہ مقامات بھی اہم مقامات کے سفر نامہ میں اہم مقام حاصل کر سکیں۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو بالعموم اور ملک بھر میں بینک کے صارفین کو بالخصوص آنے والے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، ایم ڈی اور سی ای او نے زور دے کر کہا، میں لوگوں کو بھی نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ سال 2024 امن اور خوشحالی ثابت ہو۔بینک کے جنرل منیجر سید شفاعت حسین رفائی نے کہا کہ لوگ نئے سال کے آغاز پر جموں و کشمیر بنک کے کلینڈر کے لیے ترستے ہیں۔