شاہدٹاک
سرینگر//ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ کشمیر میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی گروپ کے اجلاس سے جموں وکشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے لہذا یہاں احتجاج ہونے چاہئے۔موصوف سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا،’’جی ٹونٹی اجلاس ابھی نہیں ہے وہ تو ستمبر میں ہوگا یہ جی ٹونٹی ورکنگ گروپ کا اجلاس ہے یہ بھی بہت اچھی بات ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ جو یہ جی ٹونٹی گروپ اجلاس ہوگا اس میں بیرونی ممالک کے بڑے بڑے لیڈر ہوں گے جس سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر ایکسپوجر ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والے وقت کے لئے ضروری ڈھانچہ دستیاب رکھ تیار رہنا ہوگا۔ آزاد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا ملک بہت بڑا ہے یہ ایک جمہوری ملک ہے جہاں احتجاج ہونے چاہئے۔آزادبرتھی پورہ کیلرشوپیان میں ڈیموکریٹک آزادپارٹی کے پہلے کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔آزاد نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان پرزوردیاکہ وہ پارٹی کومضبوط بنانے کیلئے محنت کریں۔(مشمولات یواین آئی)