اودہمپور //گورنمنٹ ڈگری کالج اودہمپور میں گتکا مارشل آر پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد کمزور کا تحفُظ دینا تھا۔ پروگرام کے آرگنائزر سکھویندر سنگھ نے اس موقعہ پر کہا کہ لوگوں پر مظالم نہ ڈھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اپنے دفاع کیلئے توانائی کو متحرک کرنا اور انہیں منشیات کی بدعت سے دور رکھنا تھا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نوتن کمار رسوترہ نے اس موقعہ پر کہا کہ ایسے پروگراموں سے نوجوان پیڑھی کو یقینی طور سے راغب کیا جا سکے گا،تاکہ دم توڑ رہی اس آرٹ کو بحال کیا جا سکے ۔پروگرام کے دوران خالصہ کمانڈو فورس،گتیکا گروپ جموں نے خطر ناک لڑنے کے ہنر کا ڈیمانسٹریشن دیا ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران میںایس دلاور سنگھ، اپکار گپتا، سنی، بھارت بھوشن ،پنکج گپتا اور سنجے بھی شامل تھے۔