بلال فرقانی
سرینگر//جی پی فنڈ صارفین کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے فنڈس آرگنائزیشن جمعرات سے دو روز ہ بیداری پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب میں جی پی فنڈ صارفین اور ایس ایس آئی انشورنس حاصل کرنے والوں کو فنڈس آرگنائزیشن کی جانب سے فراہم کی جانی والی مختلف سہولیات اور خدمات کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔ آرگنائزیشن نے تمام جی پی فنڈ صارفین ،سابق صارفین اور ایس ایل آئی انشورنس حاصل کرنے والوں کو مطلع کیا ہے کہ ،جن کے جی پی فنڈ کھاتے دربار مو سیکریٹریٹ میں ہیں، وہ ان کے دفتر میں اپنے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے رجسٹریشن کریں۔ان صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ای میل کے ذریعے بھی اپنے مسائل اور شکایات کا اندراج بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ16اور17نومبر کو ٹیلی فون پر ادارے کے افسران بھی ایام کار کے دوران دستیاب ہونگے۔