محمد بشارت
کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے بلاک بدھل نیو کی پنچایت حلقہ گھبر کی کرکٹ برادری کے زیر اہتمام گھبر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کے فائنل میچ بہت زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈار کمیونی کیشن اس ٹورنامنٹ کی مرکزی سپانسر کے طور پر پیش پیش رہے۔فائنل میچ اولڈ از گولڈ کرکٹ ٹیم نے گھبر واریئرز کو شکست دے کر جیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام 15000 روپے اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور 8000 روپے نقد انعام دیا گیا۔مین آف دی سیریز کا ایوارڈ عابد شیخ کو دیا گیا جبکہ رمنیک سنگھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔