جی ایس ٹی کونسل کا 54واں اجلاس ۔ 9 ستمبر کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں

 یو این آئی

نئی دہلی//مصنوعات وخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کا 54 واں اجلاس 9 ستمبر 2024 کو دارالحکومت دہلی میں ہوگا۔کل یہ اطلاع دیتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ 9 ستمبر کو منعقد ہوگی۔ جی ایس ٹی کونسل، جس میں مرکز اور ریاستوں کے وزرائے خزانہ شامل ہیں، سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے حوالے سے فیصلہ کرنے والا اعلیٰ ادارہ ہے، جسے 1 جولائی 2017 کو نافذ کیا گیا تھا۔توقع ہے کہ میٹنگ میں شرح کو معقول بنانے، ٹیکس سلیب کو کم کرنے کے علاوہ جی ایس ٹی کے تحت ڈیوٹی کے الٹ پھیر کو دور کرنے پر بات چیت شروع ہوگی۔23 جون کو کونسل کی پچھلی میٹنگ کے بعد، سیتا رمن نے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کونسل کی اگلی میٹنگ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمنت چودھری کی سربراہی میں شرح معقولیت سے متعلق وزراء کے گروپ (جی او ایم) کام کی حالت اور اس میں شامل پہلوؤں پر پریزنٹیشن دیں گے۔ سیتا رمن نے کہاکہ جی او ایم کی طرف سے ایک پریزنٹیشن ہو گی، قطع نظر اس کے کہ رپورٹ کا مسودہ ہے اور پھر کونسل اگلی میٹنگ میں شرح کو درست کرنے پر بحث شروع کرے گی۔