جموں// ایک اہم اقدام کے طور پر ریاست جموں وکشمیر کی جی ایس ٹی نظام کے تحت ٹیکس اسسمنٹ اور انتظامیہ کے اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں جو جی ایس ٹی عمل آوری کے بعد ایک پیچیدہ مسئلہ بنا ہے۔وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے کہا کہ مرکزی وزارت خزانہ نے اس طرح کے اختیارات ریاست جموں وکشمیر کے پاس رکھنے سے اتفا ق کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور فیصلے کے تحت مرکزی وزارت خزانہ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے زائد تجارت میں اسسٹمنٹ 80:20کی بنیاد کرنے کے ریاست کے منصوبے سے بھی اتفاق کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس رو سے ریاست میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کاٹرن آور رکھنے والے افراد کی اسسمنٹ ریاستی حکام جب کہ باقی ماندہ 20فیصد کی اسسمنٹ مرکزی حکام کریں گے۔مقامی تاجروں کو ایک بڑا ریلیف دیتے ہوئے ڈاکٹر درابو نے کہا کہ ریاست میں تاجروں کی اسسمنٹ صرف یہ تھی کہ ایک ہی افسر کرے گا اور انہیں ایک حاکم سے دوسرے حاکم کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ڈاکٹر درابو نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا ٹرن اور رکھنے والے تاجروں کی اسسمنٹ ریاستوں اور مرکز کے درمیان 50:50کی بنیاد ہوگی ۔